تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کے اعلان کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کے بعد پٹرول کے فی لیٹر کی قیمت 149 روپے 86 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے کمی کے بعد 154 روپے15 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح مٹی کےتیل کی قیمت میں ایک روپےفی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کےتیل کی فی لیٹر قیمت 125روپے 56 پیسے ہو گی۔ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5روپے66 کمی کے بعد 118روپے 31 پیسے ہو گی۔

نوٹیفکشین میں واضح کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

وزیراعظم کا پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ آئی ٹی سیکٹر کو ٹیکسز سے استثنیٰ دینے ، اسکالرشپ اور اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری پر ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -