اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

امتیاز شیخ نے ایس ایس پی شکارپور کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی 14 روز میں معافی مانگیں یاعدالتی کارروائی کا سامنا کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتوانائی سندھ امتیازشیخ نے ایس ایس پی شکارپورکو قانونی نوٹس بھجوا دیا، نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ آپ نے مجھ پر جو الزامات لگائے ثابت کریں یا معافی مانگیں۔

قانونی نوٹس میں ایس ایس پی شکارپور کے خلاف1 ارب روپے ہرجانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے، ایس ایس پی 14 روز میں معافی مانگیں یاعدالتی کارروائی کا سامنا کریں۔

امتیاز شیخ کے مطابق ایس ایس پی شکارپور نے بے بنیاد الزامات لگا کرخاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، ایس ایس پی کے الزامات سے حلقے کے باشعورعوام کو دکھ پہنچا۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ ایس ایس پی نے سیاسی مخالفین سے مل کر میرے خلاف سازش کی، ڈاکٹر رضوان کی تعیناتی کے بعد میرےضلع میں بدامنی بڑھی، ایس ایس پی کے پاس شواہد موجود تھے تو کارروائی کیوں نہیں کی۔

آئی جی سندھ اور حکومت سندھ میں اختلافات کی بڑی وجہ سامنے آگئی

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایس ایس پی شکار پور ڈاکٹر رضوان نے سیکرٹ رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ شکارپور میں خرابی امن کے ذمےدار سردار اور بااثر سیاسی افراد ہیں۔

سیکرٹ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ شکارپور میں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرتے ہیں، امتیاز شیخ سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے کرمنل ونگ کا استعمال کرتے ہیں،صوبائی وزیر نے کرمنلزکے ذریعے سیاسی مخالف شاہ نواز کے بیٹے کو قتل کرایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں