تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

‘2 دن میں پاکستان کو بڑے رول اوور قرض کی خوش خبری ملنے والی ہے’

اسلام آباد : سیکریٹری خزانہ یعقوب حامد شیخ کا کہنا ہے کہ 2 دن میں پاکستان کو بڑے رول اوور قرض کی خوش خبری ملنے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

سیکریٹری خزانہ یعقوب حامد شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا 2 دن میں پاکستان کو بڑے رول اوور قرض کی خوش خبری ملنے والی ہے۔

سیکریٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ ایک اور رول اوور قرض کے لیے متحرک ہیں،آئی ایم ایف کے ساتھ 99 فیصد معاملات طے ہو گئے ہیں، اگلے دو سے تین دن میں سیٹلمنٹ ہو جائے گی۔

حامد یعقوب شیخ نے کہا کہ پاکستان کے معاشی چیلنجز فوری طور پر ختم نہیں ہوں گے، تاہم اگلے دو سے تین ماہ میں حالات معمول پر آجائیں گے۔

Comments

- Advertisement -