منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 2430 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، وزیراعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 2430 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، آج مزید 31 مریض وبا سے انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کی تازہ صورت حال سے متعلق جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علیٰ شاہ نے بتایا کہ سندھ میں اب تک 471023 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، مجموعی طور پر صوبے بھر میں 89225 کرونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 31 مریض کرونا سے انتقال کر گئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا سے مرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 1437 ہوچکی ہے جبکہ آج مزید 1399 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت صوبے میں کرونا سے متاثرہ 36 ہزار 72 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 243 آئیسولیشن سینٹرز، 1578 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت کرونا کے 754مریضوں کی حال تشویش ناک ہے،101 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

پاکستان میں مزید 78 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق

واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس مزید 78 افراد کی جان لے گیا، پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 4 ہزار473 ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں