جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

آزادی مارچ میں عوام پر لاٹھی چارج، تشدد کرنیوالے افسران کیخلاف کارروائی شروع

اشتہار

حیرت انگیز

آزادی مارچ میں عوام پر لاٹھی چارج اور تشدد کرنیوالے افسران کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی۔ پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہٹادیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آزادی مارچ میں عوام پر لاٹھی چارج اور تشدد کرنیوالے افسران کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی۔ پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سہیل چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں انہیں سروز ایڈمنسٹریشن گروپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبائی حکومت نے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عثمان انور کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی خدمات واپس وفاق کے حوالے کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لانگ مارچ میں رہنماؤں اور شرکاء کو کس کے کہنے پر تشدد کا نشانہ بنایا؟ رپورٹ طلب

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد ہی آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکا پر تشدد اور زائد المیعاد آنسو گیس کے شیل استعمال کرنے سے متعلق رپورٹ مانگ لی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں