بنوں میں دڑے پُل پر قائم پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق دہشت گردوں نے بنوں میں دڑے پُل پر قائم پولیس چوکی پر حملہ کیا۔ دہشتگرد حملہ آوروں نے اس حملے میں چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی نے یہ حملہ پسپا کردیا۔
دہشتگردوں کے حملہ کرتے ہی پولیس اہلکار فوری حرکت میں آئے اور دہشتگردوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔