پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

شوہر سے ناراض ہوکر میکے آئی خاتون کو بھائی نے قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں شوہر سے ناراض ہوکر میکے آئی خاتون کو بھائی نے قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے علاقے شادی سادات میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم لیاقت کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ جٹی بی بی شوہر سے ناراض ہوکر میکے آئی تھی، ملزم لیاقت بہن کو سسرال چھوڑنے کا بہانہ بنا کر ساتھ لے گیا، ملزم نے بہن کا گلا دبا کر لاش قبرستان میں دبا دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر مقتولہ کی لاش نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال تاندلیانوالا منتقل کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  غیرت کے نام پر خاتون قتل

تھانہ گڑھ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا تھا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی شناخت 20 سالہ انعم کے نام سے ہوئی تھی، مقتولہ کو سگے بھائی 28 سالہ سہیل زمان نے قتل کیا، ملزم نے پہلے گلا دبایا پھر فائرنگ کرکے بہن کو قتل کیاتھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں