تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

بھارت میں انسانیت مرگئی، وحشی لڑکے کی درندگی، نوجوان کو تڑپا تڑپا کر مار دیا

نئی دہلی: بھارت میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، کم عمر درندہ صفت لڑکے نے معمولی تنازع پر نوجوان کو سرعام بےدردی سے قتل کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی کے علاقے راگھوبیر نگر میں تین سفاک کم عمر لڑکوں نے نہتے نوجوان پر حملہ کیا اور تیز دھار آلے سے پے در پے وار کرکے موت کی نیند سلا دیا۔

رپورٹ کے مطابق تینوں حملہ آوروں میں سے ایک لڑکے کے پاس چاقو تھی جس کے حملے سے اس کی موت ہوئی جبکہ دیگر دو نوجوانوں نے مظلوم لڑکے کو دبوچ رکھا تھا، پولیس نے تمام ملوث لڑکوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملزمان علاقے میں بائیک پر ون ویلنگ کررہے تھے اس دوران نہتے شہری نے انہیں اس حرکت سے منع کیا جس پر وہ آگ بگولہ ہوگئے اور حملہ کردیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نوجوان کو اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس وقت تک ہلاک ہوچکا تھا، اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملوث نوجوانوں کو گرفتار کرکے تحققیات کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -