تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بھارت میں وحشیوں نے درندگی کی انتہا کردی

نئی دہلی: بھارت میں درندہ صفت نوجوانوں نے رکشہ ڈرائیور کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، وحشیانہ سلوک کے باعث مظلوم شہری بے ہوش ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں آیا جہاں معمولی تنازع پر دو لڑکوں نے رکشہ ڈرائیور کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، لوہے اور لکڑیوں کے وار شہری کی حالت غیرہوگئی۔

تصویر سوشل میڈیا

رپورٹ کے مطابق رکشے کی ایک اسکوٹی سے معمولی ٹکر ہوگئی تھی جس پر خاتون سوار تھی، عورت نے اس حادثے پر فون کرکے دو لڑکوں کو بلا لیا، ملزمان نے جائے وقوع پر پہنچنے کے بعد ڈرائیور کو بے دردی سے مارنا شروع کردیا۔

نوجوانوں نے نہ صرف معصوم شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ بیچ بچاؤ کے لیے آنے والوں کو بھی گالیاں اور دھمکیاں دیں۔ وحشیانہ سلوک کے بعد ایک ملزم از خود بائیک پر رکھ کر ڈرائیور کو تھانے بھی لے گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کی شناخت ابھیشیک دبے اور چندن سنگھ کے نام سے ہوئی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ بہیمانہ تشدد کے باعث شہری کے جسم پر گہری چوٹے آئیں اور ہڈیاں بھی ٹوٹی ہیں۔

Comments

- Advertisement -