خانیوال : سسرالیوں نے داماد کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، متاثرہ شخص بیوی کو منانے سسرال گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع خانیوال میں سسرالیوں نے داماد کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی ، پولیس نے بتایا کہ متاثرہ شخص بیوی کو منانے سسرال گیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور متاثرہ شخص کوتشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں سرنے دوسری شادی کرنے پر داماد کے گھر کو مبینہ طور پر آگ لگادی تھی ، جس کے نتیجے میں دو بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں، جھلس کر جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں ڈیڑھ سے تین سال کے درمیان تھیں۔
واقعے سے متعلق بچیوں کے والد نے والد عبدالحمید کا کہنا تھا دوسری بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی، رنجش میں سسر اور اس کے رشتہ داروں نے پہلی بیوی کے بچوں کو آگ لگائی، بچیوں کے والد کے الزام پر پولیس نے سسر سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔