پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

مودی کے ہندوستان میں گائے انسانی خون سے زیادہ قیمتی

اشتہار

حیرت انگیز

مودی کے ہندوستان میں گائے انسانی خون سے زیادہ قیمتی ہوگئی 8 سال کے دوران 206 گئو رکھشک حملوں میں 850 مسلمانوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کیا جا چکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی کے ہندوستان میں گائے انسانی خون سے زیادہ قیمتی ہوگئی جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 2014 سے 2022 کے دوران 206 واقعات میں گئو رکھشک بریگیڈوں نے حملے کر کے 850 مسلمانوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کیا جا چکا ہے۔

دی گارڈین کی 2016 کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں گئو رکھشک بریگیڈوں کی تعداد پانچ ہزار سے زائد ہے جب کہ صرف دہلی میں 200 گئو رکھشک بریگیڈ ہیں۔

- Advertisement -

2015 سے 2018 کے درمیان 71 گئو رکھشک حملے ہوئے لیکن میڈیا نے تعصب برتتے ہوئے صرف چار واقعات کو رپورٹ کیا۔ 2021 میں ہریانہ حکومت نے سرکاری سطح پر مونو منیسر بجرنگ دل کے گئو رکھشک بریگیڈ کو گئو ماتا کی حفاظت کا ٹاسک سونپا۔

رواں سال 15 فروری کو راجستھان کے ضلع بھرت پور میں 2 مسلمانوں کو اسی گئو رکھشک گروہ نے زندہ جلا ڈالا۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق زیادہ تر گئو رکھشک گروہ بی جے پی کے اتحادی یا حمایت یافتہ ہیں اور 2015 کے بعد سے گئو رکھشک حملوں میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔

بی بی سی نے بھی اپنی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے گئو رکھشک حملوں میں سنگین اضافہ ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں