اشتہار

پی ایس ایل 8، دنیائے کرکٹ کے بڑے نام کراچی کنگز میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے نام کراچی کنگز کا حصہ بن گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا کی مقبول ترین لیگ پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں کراچی کگنز کے شیر کریں گے حریفوں کو ڈھیر کیونکہ دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے ناموں کا ناطہ لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز کراچی کنگز سے جُڑ گیا ہے۔

گزشتہ روز پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کے لیے ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا جس میں دنیائے کرکٹ کے کئی نئے بڑے نام کراچی کنگز میں شامل ہونے سے کے کے کا اسکواڈ تمام فرنچائز میں مضبوط ترین ہو گیا ہے۔

- Advertisement -

دنیائے کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈر عماد وسیم کراچی کنگز کے ہوں گے کپتان جنہوں نے ایک بار پی ایس ایل کی ٹرافی اٹھائی ہے تو ان کے ہمراہ تجربہ کار شعیب ملک بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں اپنے تجربے سے کنگز کو کامیابیاں دلانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ اور تجربہ کارعمران طاہر کا انتخاب کیا گیا جو عالمی کرکٹ میں اپنی بلے بازی اور بولنگ سے مخالف کو ناکوں چنے چبوانے کا ہنر بخوبی جانتے ہیں۔

دھواں دھاروکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ بلو جرسی میں کمال دکھائیں گے اور بولرز کے چھکے چھڑائیں گے تو دوسری طرف عمران طاہر اسپن کا جادو دکھائیں گے اور حریفوں کو گھومتی گیندوں میں پھنسائیں گے۔

بیٹنگ کو تقویت دینے کے لیے وکٹ پر مار دھاڑ کے ماہر انگلینڈ کے جیمز ونس اور آل راؤنڈر جیمز فولر ڈائمنڈ کٹیگری میں کنگز کا حصہ بن گئے تو جارح مزاج بیٹر حیدر علی اور شرجیل خان بھی ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

نئے عزم کے ساتھ مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر اور آسٹریلین پیسر اینڈیو ٹائی بھی ایکشن میں ہوں گے۔

دنیائے کرکٹ میں اپنی دھاک بٹھانے والے ان کھلاڑیوں کے ساتھ کراچی کے شیر جیت کا ہدف لے کرمیدان میں اتریں گے اور کنگز کو پھر چیمپئن بنائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں