منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی والے مقام پر احتجاجی مظاہرہ

اشتہار

حیرت انگیز

سوئیڈن میں عیدالاضحیٰ پر جس مقام پر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی تھی اسی جگہ اس ناپاک جسارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سوئیڈن میں عیدالاضحیٰ پر مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی تھی جس پر پوری مسلم دنیا سراپا احتجاج ہے اور تمام ممالک میں اس کے خلاف احتجاج جاری ہے جب کہ اقوام متحدہ، یورپی یونین سمیت مختلف فورم سے بھی اس شرمناک اقدام کے خلاف آواز اٹھائی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئیڈن میں جس مقام پر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی تھی گزشتہ روز اسی جگہ پر اس ناپاک جسارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی۔

- Advertisement -

اس موقع پر فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی، مظاہرین نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے شخص کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر عیدالاضحیٰ کے روز قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جس کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاج جاری ہے۔ حکومت پاکستان نے بھی اس حوالے سے جمعے کے روز یوم تقدیس قرآن منایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں