بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

آن لائن ملازمت کے چکر میں‌ خاتون کے اکاونٹ کا صفایا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں آن لائن نوسربازوں نے ملازمت کا لالچ دیکر خاتون سے ہزاروں روپے ٹھگ لیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں امن و سکون اور شہریوں کے تحفظ کے مودی سرکار کے دعوے دھرے دھرے کے رہ گئے، گزشتہ روز بھی آن فراڈیوں سے خاتون کو لوٹ لیا۔

بھارتی ریاست راجھستان کے شہر اجمیر میں ایک خاتون پولیس کو شکایت درج کرائی ہے نو سربازوں نے متاثرہ خاتون کو ملازمت کا لالچ دیکر ایک فارم دیا جسے پر کرکے جمع کروانے کےلیے دس روپے فیس جمع کروانے کو کہا۔

پولیس کو دئیے گئے بیان میں خاتون نے بتایا کہ آن لائن دس روپے جمع کروانے کے بعد اس کے بینک اکاونٹ سے 42 ہزار روپے نکال لیے گئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ سائبر کرائم کی دفعات کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں