جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

گٹکا مافیا کیخلاف آپریشن میں‌ پولیس کو سخت مزاحمت کا سامنا، خاتون اے ایس پی یرغمال، 6 اہلکار زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹنڈو محمد خان میں گٹکا مافیا کے خلاف آپریشن میں پولیس کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، خاتون اے ایس پی یرغمال اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، کئی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹنڈو محمد خان کے علاقے ستر موری میں پولیس نے گٹکا مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے مین پوری کے بڑے کارخانے پر چھاپہ مارا اور کارخانے کے مالک کی گرفتاری کیلیے علاقے کا گھیراؤ کرلیا، اس موقع پر پولیس کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

آپریشن کے دوران گٹکا اور مین پوری مافیا کے کارندوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی، ملزمان نے خاتون اے ایس پی علینا راجپر کو یرغمال بنا لیا جب کہ 6 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

- Advertisement -

صورتحال سنگین ہونے پر 5 اضلاع کی پولیس کو وہاں طلب کرلیا گیا، پولیس کی بھاری نفری پہنچنے پر گٹکا مافیا کے کارندوں نے خاتون اے ایس پی کو چھوڑ دیا۔

بعد ازاں پولیس پارٹی نے کئی گھنٹوں کے آپریشن کے بعد متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا تاہم ان کی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کیا جب کہ گٹکا اور مین پوری کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان بھی بھاری مقدار میں برآمد کرلیا جس کی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں