تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی شہر میں مگرمچھ نے سب کی دوڑیں لگوا دیں

ریاض: سعودی عرب کے شہر بریدہ میں آزادانہ سڑک پر گھومنے والے مگرمچھ نے سب کے ہوش اڑا دیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دل دہلا دینے والا یہ واقعہ بریدہ کے مشرقی علاقے الھدیہ میں پیش آیا جہاں ایک مگرمچھ سڑک پر دندناتا ہوا پایا گیا۔

تاہم وزارت پانی وبجلی اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے خوف وہراس پھیلانے والے جانور کو قابو کرلیا۔

سڑک پر آزادی سے گھومنے والا مگرمچھ دہشت کی علامت بن چکا تھا لیکن اہلکار جانور کو پکڑ کر اپنے ساتھ لے گئے۔ عینی شاہدین نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی تھی جس کے بعد اہلکاروں نے محکمہ پانی وزارعت کی ٹیم کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی اور مگر مچھ کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے۔

مگرمچھ کو ریسکیو کرنے کے بعد ریاض ریجن کے محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ اداروں نے واقعے کی تفتیش شروع کردی کہ آیا مگرمچھ شہری آبادی میں کیسے پہنچا۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں درندوں اور وحشی سمجھے جانے والے جنگلی جانوروں کے پالنے پر پابندی عائد ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ریاض میں ایک پالتو شیر نے حملہ کرنے اپنے مالک کو ہلاک کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -