جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کوویڈ 19 کے پیش نظرسی اے اے نے سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کرونا کے پیش نظر اڑھائی گھنٹے سے کم دورانیہ کی پروازوں کے مسافروں کو کھانا فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مذکورہ اقدام کرونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا ہے، کرونا وائرس کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی سفری پالیسی 31 اگست تک نافذالعمل رہے گی جس کا حکم نامہ شعبہ ایئرپورٹ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

اس دوران سی اے اے نے ایئرپورٹ پر مساگروں کے پروٹوکول پر پابندی برقرار رکھی ہے اور مسافروں کو طیارے میں بٹھانے سے قبل جہاز میں جراثیم کش اسپرے لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ای اے اے کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں پر بھی جراثیم کش اسپرے کرنا لازمی ہوگا اور جہاز کے کپتان کا انتظامات پر تسلی کا اظہار کرنا لازمی ہوگا۔

ڈومیسٹک پروازوں کے لیے ائیر لائن اور سول ایوی ایشن کے حکام پر انتظامات، جراثیم کش اسپرے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے ائیر لائن اور سول ایوی ایشن حکام کے دستخط لازم ہوں گے۔

حفاظتی سوٹ ، دستانے ، سرجیکل ماسک ، چشمیں ، اور این-95 ماسک وغیرہ پر مشتمل ضروری لوازمات طیارے میں رکھے جائے گئے اور جہاں ممکن ہو ایک سیٹ چھوڑ کر بورڈنگ پاس جاری کیا جائے تاکہ سماجی فاصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائند کے مطابق دوران پرواز سیٹ بدلنے، مجمع لگانے پر پابندی، تمام مسافروں کا ماسک پہنا لازمی قرار ہوگا اور ہر مسافر کا ڈیڑھ گھنٹے بعد درجہ حرارت چیک کرائے گا اور مسافروں کو کھانسی، بخار یا کرونا وائرس کو علامات محسوس ہونے پر جہاز کے عملے کو فوری بتایا جائے۔

سی اے اے کی جانب سے جہاز کے عملے کے لئے دوران پرواز ماسک حفاظتی سوٹ سمیت تمام حفاظتی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام مسافروں کو ایک گھنٹے بعد سینٹائرز فرایم کرنے کا حکم بھی جاری کردیا گیا ہے۔

بورڈنگ سے قبل مسافروں کو درجہ حرارت زیادہ ہونے پر سفر ہیلتھ حکام کی اجازت سے مشروط ہونا ضروری ہوگا اور طبی ماہرین کی اجازت کی صورت میں سفر کی اجازت ہوگی۔

جہاز میں بیمار مسافروں کے لیے الگ سے سیٹون کا انتظام کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، کرونا کی علامات ظاہر ہونے پر عملے اور مسافروں کو پرواز کی لینڈنگ تک الگ کردیا جائے اور محکمہ صحت کے عملہ کو جہاز میں بلاکر چیک اپ کروایا جائے جبکہ مسافروں اور سامان کو جہاز سے اترنے کے بعد جراثیم کش اسپرے کیا جائے۔

بیک وقت 10 سے زائد مسافروں کا سامان وصول کرنے پر بھی پابندی ہوگی جبکہ مسافروں کا درجہ حرارت زیادہ ہونے کی صورت میں کرونا ٹیسٹ ہیلتھ حکام کی مرضی سے مشروط ہوگا اور کرونا کے علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ کے لیے مسافر خود اخراجات برداشت کریں گے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ائیر پورٹ پر سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے مصافہ اور بغل گیر ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں