تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سردیوں میں کرونا نئے روپ میں سامنے آئے گا، ماہرین کا انکشاف

لندن: برطانوی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ دسمبر میں کرونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرجائے گی اور ملک میں ماضی کے مقابلے میں زیادہ کیسز رپورٹ ہوں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے برطانیہ کو کرونا سے متعلق متنبہ کیا ہے کہ موسم سرما میں کرونا کی دوسری لہر عروج پر ہوگی اور ممکن ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ کے قریب مریض رپورٹ ہوں۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں لندن اسکول آف ہائیجین، آکسفورڈ اور واروک یونیورسٹی کے محققین نے ریسرچ کے بعد اندازہ لگایا ہے کہ کرونا ماضی کے مقابلے میں دسمبر تک بہت مختلف ہوجائے گا، موسم سرما میں کرونا مریضوں کی قوت مدافعت بھی کم ہوجائے گی جو ایک سنگین معاملہ ہے۔

کرونا کی دوسری لہر اسپین کے لیے کتنی تباہ کن ثابت ہورہی ہے؟

دیگر ماہرین کا ماننا ہے کہ موسمِ سرما میں کووڈ 19 کی دوسری لہر کے دوران اموات کی تعداد بھی زیادہ ہوسکتی ہے لیکن اس کا خطرہ کم ہوسکتا ہے اگر ہم فوری کارروائی کریں۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس سے 45 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جو کہ پورے یورپ میں سب سے زیادہ ہیں، جبکہ عالمی سطح پر امریکہ اور برازیل کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔

Comments

- Advertisement -