جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

چنیوٹ میں مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چنیوٹ میں مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں عثمان بزدار نے43کروڑ71لاکھ کے روڈ سیکٹر کے 4منصوبوں کا افتتاح کیا اور روڈ سیکٹر کے 85کروڑ31لاکھ روپے کے 2نئےمنصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے45کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر کے دیگر 4منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔ 43.5کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کے 5 منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ عثمان بزدار نے چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آج چنیوٹ کی ترقی کے لیے خصوصی پیکیج لے کر آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس پیکیج کے تحت12بڑے منصوبے مکمل کیے جائیں گے، صوبے کے ہر ضلع کے لیے ڈیولپمنٹ پیکیج لارہے ہیں، چنیوٹ کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر ہماری نظر ہے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان مسائل کو ہرصورت حل کرنا چاہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں