کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے نئی مین سپلائی لائن کا افتتاح کر دیا گیا۔
ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی عمران منیار کا کہنا ہے کہ پائپ لائن پرانے شہر کے علاقوں میں رہنے والے ہمارے صارفین کے لیے بڑی سہولت کا باعث بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ نئی پائپ لائن سے لیاری، گارڈن اور کراچی کے پرانے علاقوں کے رہائشیوں کے کم پریشر کے مسائل حل ہوں گے۔
12انچ قطر کی یہ گیس پائپ لائن 5 کلومیٹر ہے جو مزار قائد سے شروع ہوکر دھوبی گھاٹ پر اختتام پذیر ہوتی ہے۔ گیس لائن پراجیکٹ کی لاگت تقریباً 150 ملین روپے ہے۔
ایم ڈی عمران منیار کا کہنا ہے کہ پائپ لائن پرانے شہر کے علاقوں میں رہنے والے ہمارے صارفین کے لیے بڑی سہولت کا باعث بنے گی اور پرانے شہر کے مکینوں کے کم گیس پریشر کے مسائل حل ہو جائیں گے۔