اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان،ایس ای سی پی کے تعاون سے سکیورٹرانزیکشن رجسٹری کا افتتاح کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک،ایس ای سی پی کےتعاون سےسکیورٹرانزیکشن رجسٹری کا افتتاح کر دیا گیا۔ مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ سمیت عالمی بینک اور وزارت خزانہ کے حکام نے تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،درمیانے درجے کی صنعت صرف 10 فیصد پیداوار دے رہی ہے۔
ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ سہولیات کی نامناسب رسائی سے چھوٹے کاروبار کی پیداوار کم ہے،سکیور رجسٹری سے چھوٹی صنعتوں کو سہولت میں بہتری آئے گی۔
میشر خزانہ کا کہنا تھا کہ رجسٹری کی بدولت چھوٹی صنعتوں کے کاروبار کو فروغ ملےگا،سکیور رجسٹری سے چھوٹی صنعتیں مستفید ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی صنعتیں مستفید ہوں گی جن کے پاس گروی رکھنے کے لیے غیرمنقولہ جائیداد نہیں،سکیور رجسٹری کی بدولت چھوٹی صنعتیں منقولہ جائیدادگروی رکھ سکیں گی۔
دوسری جانب سیکورٹریز اینڈ ایسکچینج کمیشن آف پاکستان نے انشورنس سیکٹر کے لیے کریڈٹ اینڈ شورٹی شپ کنڈکٹ آف بزنس رولز 2018 میں ترمیم تجویز کر دی ہے، زرضمانت کو ری انشورنس سے الگ کیا جائے گا، انشورنس کمپنیاں دس فیصد ضمانت حاصل کرسکتی ہیں۔