اشتہار

اہلیہ کو لڑ کر میٹرک کروایا تھا، عنایت خان

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار عنایت خان نے کہا کہ خواہش تھی کہ اہلیہ انٹر کریں لیکن میں نے انہیں لڑ کر میٹرک کروایا اور انہوں نے بھی میری خواہش کا احترام کیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار عنایت خان نے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور نجی زندگی سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔

عنایت خان نے کہا کہ ’میں ایک سال کا تھا جب ہم لوگ کراچی شفٹ ہوئے تھے اور ہمیں اب یہاں تیس سال ہوگئے ہیں لیکن پہلے گھر میں گاؤں والا ماحول تھا جسے بدلتے بدلتے وقت لگا۔‘

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ’ہمارے یہاں لڑکیاں تعلیم حاصل نہیں کرتی تھیں یہاں آکر میں نے یہ قدم اٹھایا کہ لڑکیوں کو کم سے کم میٹرک تک ضرور تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔‘

ایک سوال کے جواب میں عنایت خان نے کہا کہ ’ہمارے یہاں شادی خاندان میں ہوتی ہے، لڑکی نے نوکری کرنی نہیں ہوتی ہے اور کہا جاتا ہے وہ اتنی تعلیم حاصل کرلیں کہ بچوں کی تربیت آسانی سے کرسکیں۔‘

عنایت خان نے کہا کہ جب اٹھارہ سال کا تھا تو اہلیہ پڑھ رہی تھیں اور ان کا مائنڈ تھا کہ چھٹی جماعت تک تعلیم حاصل کرنی ہے پر میں نے ان سے لڑ کر میٹرک کروایا تھا اور انہوں نے میری خواہش کا احترام کرتے ہوئے میٹرک بھی کیا لیکن انہیں پڑھنے کا شوق تھا۔

واضح رہے کہ عنایت خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں ’راضی‘ کا کردار ادا کیا جس کی دیگر کاسٹ میں بابر علی، نادیہ حسین، فاطمہ آفندی، رمہا احمد، لائبہ خان ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں