اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساحلی زون کو سی پیک میں شامل کرنا گیم چینجرہے، ماہی گیروں کے لیے سمندر محفوظ بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ کم آمدنی والوں کے لیے 20ہزار گھریلویونٹس تیار کریں گے، سرمایہ کاروں کے لیے مواقع بھی فراہم کریں گے۔
وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کراچی کو دیگر ترقی یافتہ پورٹ سٹی کے برابر لائیں گے، ‘شاباش میری ٹائم’۔
Inclusion of Karachi Comprehensive Coastal Development Zone in CPEC is game changer. Will cleanup our marine habitat for fishermen, develop 20k low income housing units & present opportunities for investors. Will put Khi at par with developed port cities
Well done @MaritimeGovPK— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 26, 2021
قبل ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی والوں کو کئی خوشخبریاں ملنے کی نوید سنائی اور کہا کہ گرین لائن بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں اور اگلے دس دنوں میں گرین لائن بسز کو چلانا شروع کردیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کل کے سی آر کا سنگ بنیاد رکھنے آرہے ہیں مستقبل میں کے فور منصوبے پر بھی کام شروع کیا جائے گا۔