جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

طالبان کیسا نظام حکومت لانے والے ہیں؟ الجزیرہ کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: عربی نیوز چینل الجزیرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کی منصوبہ بندی افغانستان میں جامع نگراں حکومت لانے کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الجزیرہ ٹی وی نے کہا ہے کہ طالبان افغانستان میں ایک جامع کیئر ٹیکر حکومت لانا چاہتے ہیں، اس نگراں حکومت میں تمام قبائلی اور نسلی رہنما شامل کیے جائیں گے۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق طالبان نگراں حکومت کا دورانیہ ابھی واضح نہیں کیا گیا ہے، تاہم اس میں شمولیت کے لیے 12 سے زائد ناموں پر غور کیا جا چکا ہے، اور اس میں طالبان کمانڈرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔

طالبان رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، این ڈی ایس اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار

الجزیرہ کا کہنا ہے کہ طالبان ذرائع نے بتایا کہ نگراں حکومت کے لیے نامزد وزرا کا فیصلہ کرنے کے لیے طالبان کی قیادت کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں ابتدائی طور پر عدلیہ، داخلی سلامتی، خارجہ امور اور اطلاعات کے وزرا نامزد ہوں گے۔

ملا برادر کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ کابل میں ہیں، جب کہ ملا یعقوب ابتدائی مشاورت کے لیے قندھار سے کابل آ رہے ہیں، الجزیرہ کا کہنا ہے کہ طالبان قیادت حکومت میں نئے چہرے لانا چاہتی ہے، اور طالبان چاہتے ہیں کہ حکومت میں تاجک اور ازبک قبائلی رہنماؤں کے بیٹے شامل ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں