تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مہنگائی سے پریشان سابق آئی جیز کی مراعات میں اضافہ

پنجاب حکومت نے مہنگائی سے پریشان سابق آئی جیز کیلئےاقدام اٹھاتے ہوئے مراعات میں اضافہ کر دیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے سابق آئی جیز کو ریلیف دینے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ہر سابق آئی جی کو ماہانہ ایک لاکھ روپے تک سہولت دی جائے گی۔

سابق آئی جیز کو ریلیف گزشتہ مہینہ سے نافذالعمل ہو گا۔ سابق آئی جیز کو ڈرائیور کی مد میں 23580 روپے ادا کیے جائیں گے جب کہ اردلی کی مد میں 20670 روپے ادا کیےجائیں گے۔

حکومت سابق آئی جی کو گیس بل کی مد میں 8250 روپے ادا کرے گی۔ سابق آئی جیز کو 200 لیٹر پٹرول بھی فراہم کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیلیفون کی مد میں ڈھائی ہزار اور بجلی بل کی مد میں 25 ہزار ملیں گے۔

Comments

- Advertisement -