اسلام آباد / کوئٹہ: ماہ رمضان کی آمدسے قبل ہی گراں فروشوں نے اشیائےخوردونوش کی قمیتوں میں من مانا اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ماہ صیام کی آمد سے قبل ہی ملک بھر میں مصنوعی مہنگائی کردی، گراں فروشوں نے سبزی،گوشت اورپھلوں کی قیمتوں میں من مانااضافہ کردیا۔
لال ٹماٹر، پیاز کی قمتیں سُن کر گاہکوں کے پسینے چھوڑ گئے جبکہ پیاز کے نئے بھاؤ نے بھی شہریوں کے آنسو نکال دیے۔
مزید پڑھیں: رمضان المبارک میں جعلی جوس کی فراہمی کا بڑا منصوبہ ناکام
دوسری جانب کوئٹہ میں دودھ اور گوشت کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ ہوگیا، بکرے کا گوشت 800 سے 830 روپے فی کلو جبکہ بڑے کا گوشت فی کلو قیمت 500 روپے سے زائد ہے۔
اسی طرح برائیلر مرغی کا گوشت 300 سے 310 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ دودھ کی ایک ماہ میں فی کلو قیمت 20 روپے بڑھا دی گئی جس کے بعد قیمت 155 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل گراں فروش حکومتی احکامات کے برخلاف اشیائے خوردونوش میں من مانا اضافہ کردیتی ہے۔