13.9 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.72 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مجموعی شرح 27.38 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے دوسرے ماہ اور نگراں حکومت کے قیام کے بعد بھی مہنگائی میں اضافہ سامنے آیا ہے۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رواں سال جولائی کے مقابلے اگست میں مہنگائی میں1.72 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اگست2023 میں مہنگائی کی شرح27.38فیصد رہی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ماہ اگست میں شہری علاقوں میں مہنگائی میں1.60فیصد اضافہ جبکہ گزشتہ ماہ دیہی علاقوں میں مہنگائی میں1.88فیصد اضافہ سامنے آیا تھا۔

 علاوہ ازیں ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار بھی جاری کردئیے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں20 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

چینی 11 روپے 40 پیسے، گڑ 5 روپے اور دال مسور 5 روپے فی کلومہنگی ہوئی جبکہ چاول 2 روپے فی کلو، ایل پی جی گھریلوسلنڈر11 روپے، انڈے 2 روپے درجن ، دال ماش 7 روپے کلو، 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 روپے، 5 کلو کوکنگ آئل 17 روپے مہنگا ہوا۔ آلو، تازہ دودھ، دہی، اور دال مونگ کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں