بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

کراچی کی اسمبلی نشستوں میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی حلقہ بندیوں کے بعد کراچی کی اسمبلی نشستوں میں اضافہ ہو گیا۔

ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں جاری کر دی گئیں جو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔

نئی حلقہ بندیوں کے بعد کراچی کی 3 صوبائی اسمبلی اور ایک قومی اسمبلی کی نشست بڑھ گئی ہے۔ کراچی میں جنوبی میں ایک صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی نشست میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ملیر کی ایک صوبائی اسمبلی نشست میں اضافہ ہو گا۔

- Advertisement -

خیرپور ، سانگھڑ اور ٹھٹھہ کی ایک ایک صوبائی اسمبلی نشست کم ہوئی ہے۔ ٹھٹھہ میں اب صرف 2 صوبائی اسمبلی نشستیں رہ گئیں۔

شکارپور میں ایک قومی اسمبلی نشست کم ہوگئی جس کے بعد ایک نشست رہ گئی۔ سانگھڑ اور خیرپور سے ایک ایک صوبائی اسمبلی نشست کم ہوئی ہے۔

حلقہ بندیوں پر 26 اکتوبر تک اعتراضات وصول کیے جائیں گے جبکہ اعتراضات کی سماعتیں 25 نومبر تک ہوں گی۔ حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی فہرست کے 54 دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کروائے جائیں گے، مذکورہ رپورٹ عوام کی آگاہی کیلیے شائع کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 21 ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کروائے جائیں گے جبکہ 27 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا تھا کہ انتخابات کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی جس کی اشاعت کے 54 دن کے بعد جنوری کے آخر ی ہفتے میں انتخابات ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں