اسلام آباد: قدرتی گیس کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی ہوگئی، اوگرا نے مارچ کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا.
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 9 روپےفی کلواضافہ کیا گیا، جس کے بعد 11 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 95 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے.
[bs-quote quote=”اوگرا کی جانب سے قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، 11 کلوسلنڈر کی قیمت 1522 روپے مقررکر دی گئی” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]
اوگرا کی جانب سے قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، 11 کلو سلنڈر کی قیمت 1522 روپے مقررکر دی گئی.
ماہ فروری کے لئے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1427 روپے مقرر تھی، جس میں مارچ میں اضافہ ہوجائے گا.
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے گذشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا، پیٹرول کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 2.50 روپے فی لیٹر مہنگا
وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی تھی، پیٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 92 روپے 88 پیسے ہو گئی۔