اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حقیقت یا افواہ؟

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافےکی خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں اور نوٹیفکیشن سے متعلق تردید کر دی۔

Image

- Advertisement -

وزارت خزانہ کے مطابق سوشل میڈیا پر قیمتوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

گزشتہ روز نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کاہ تھا کہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں15اپریل تک برقراررہیں گی۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ مٹی کےتیل اورلائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں10روپےفی لیٹرکمی کردی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے اپنی نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پیٹرول کی قیمت 272 روپےفی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت293 روپےفی لیٹرپربرقرار رکھی گئیں ہیں جبکہ مٹی کاتیل 10 روپےکمی کےبعد180.29 روپےفی لیٹرہوگا اسی طرح لائٹ ڈیزل10 روپےکمی کےبعد174.68روپےفی لیٹرہوگا۔

قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے 15اپریل تک ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں