کراچی: ستمبر کے دوران پاکستان کے ترسیلات زر میں 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں ترسیلات زر 2 ارب 20 کروڑ 63 لاکھ ڈالر موصول ہوئے جبکہ اگست میں 2 ارب 9 کروڑ 45 لاکھ ڈالر موصول ہوئے تھے۔
ستمبر کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 11 فیصد کی کمی ہوئی۔ جولائی تا ستمبر تک ترسیلات زر 6 ارب 32 کروڑ 98 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ جو گزشتہ مالی سال تین ماہ کے مقابلے میں 19.8 فیصد کم ہیں، سعودی عرب سے 53 کروڑ 82 لاکھ ڈالر اور یو اے ای سے 39 کروڑ 98 لاکھ ڈالر آئے، امریکا سے 26 کروڑ 34 لاکھ ڈالر اور برطانیہ سے 31 کروڑ 11 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔