اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

غیر قانونی سگریٹوں کے مارکیٹ شیئر میں حیران کُن اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت کی جانب سے سگریٹ انڈسٹری پر ٹیکسز میں اضافے کے بعد دو ماہ میں غیر قانونی سگریٹوں کا مارکیٹ شیئر 39 فیصد تک بڑھ گیا۔

پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے مطابق اسمگل شدہ سگریٹوں کی دستیابی میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے، 2 ماہ کے دوران 70 نئے اسمگلڈ سگریٹ برانڈز مارکیٹ میں شامل ہوئے ہیں۔

جنوری میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا مارکیٹ شیئر 4.8 ارب سگریٹ تھا جو فروری میں 2.6 ارب سگریٹ تک کم ہو ہوگیا۔ مارچ میں اس میں مزید کمی آئی اور یہ 1.8 ارب سگریٹ تک کم ہوا۔ جنوری میں غیر قانونی سگریٹ کا مارکیٹ شیئر 2.8 ارب سگریٹ تھا جو فروری میں بڑھ کر 4.6 ارب سگریٹ ہوا اور مارچ یہ 4.8 ارب سگریٹ تک جا پہنچا۔

- Advertisement -

ٹوبیکو کمپنی کے مطابق جولائی 2022 سے 31 مارچ 2023 تک 92 ارب ٹیکس جمع کرایا، رواں مالی سال 135 ارب روپے ٹیکس جمع کرانے کا امکان ہے، افغانستان اور ایران سے غیر ملکی سگریٹ پاکستان اسمگل ہو رہا ہے جس پر کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسز چوری کیے جاتے ہیں، غیر ملکی سگریٹ کی ڈبیہ پر حکومت کی منظور شدہ ہیلتھ وارننگ چسپاں نہیں ہوتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں