جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

پنجاب کے گرجا گھروں کی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

آئی جی پنجاب عثمان انور نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو صوبے بھر کے گرجا گھروں کی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے گرجا گھروں میں اتوار کے دعائیہ پروگرامز کے حوالے سے پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جب کہ آئی جی نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو چرچوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا ہے۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ ایس پیز اور نگراں افسران خود گرجا گھروں اور اہم مقامات کے سیکیورٹی انتظامات چیک کریں جب کہ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور اسنائپرز تعینات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد متاثر پٹرولنگ کریں اور تعینات پولیس افسران، جوان الرٹ رہیں جب کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

آئی جی پنجاب نے علمائے کرام، مسیحی کمیونٹی، امن کمیٹیوں کے ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں