جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

رہزنی کی بڑھتی وارداتیں، شہرقائد کی عوام غیرمحفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں رہزنی کی بڑھتی وارداتوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا، فیڈرل بی ایریا میں شہرخوار بچہ اٹھائے شخص سے موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے کراچی کے شہریوں کو اسٹریٹ کرمنلز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، گلی کوچوں میں اور شاہراوں پر رہزنی کی وارداتوں میں اضافے نے شہریوں کو غیر محفوظ کردیا۔

فیڈرل بی ایریا بلاک 9 دستگیر میں پیدل چلنے والی فیملی کو لوٹ لیا گیا جبکہ شیرخوار بچہ اٹھائے شخص سے موبائل فون و نقدی چھین لی گئی۔

- Advertisement -

اسٹریٹ کرمنلز نے خاتون کو بھی نہ بخشا اور زیورات چھین لیے، موٹر سائیکل سوار اسٹریٹ کرمنلز واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

خاتون سے ڈکیتی کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضھ ہیں، فوٹیج چہرے واضح ہونے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہ کیا جاسکا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں