اشتہار

ویڈیو: اسامہ میر کا شاندار کیچ

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان سلطانز کے نوجوان کھلاڑی اسامہ میر نے پی ایس ایل 8 میں شاندار کیچ پکڑ لیا۔

ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نوجوان بیٹر حارث نواز کا زبردست کیچ پکڑ کر اسامہ میر نے اوپنر کو چلتا کیا۔

بولر محمد الیاس کی گیند پر جب حارث نواز نے کریز سے نکل کر شارٹ پچ گیند پر چھکا لگانے کی کوشش کی تو ایج لگنے کے بعد گیند ہوا میں گئی اور باؤنڈری پر کھڑے فیلڈر نے کیچ تھام لیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسامہ میر بھاگتے ہوئے گیند کے نیچے آئے اپنا توازن برقرار رکھتے ہوئے کیچ تھام لیا۔

حارث نواز 16 گیندوں پر 21 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ انہوں نے دو چکے اور ایک چھکا لگایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں