جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف سب سے بڑا اسکور بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں اپنا سب سے زیادہ اسکور بنا دیا۔

بھارت نے اتوار کو اندور کے ہولکر کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے ون ڈے کے دوران آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں اپنا سب سے زیادہ اسکور بنایا ہے۔

ہوم سائیڈ نے 50 اوورز میں پانچ وکٹ پر 399 رنز بنائے اور 2013 میں بنگلور میں قائم کیے گئے چھ وکٹوں پر 383 کے اپنے سابقہ بہترین اسکور کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچوں میں 350 سے زیادہ کا ساتواں اسکور تھا۔

Image

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت کا سب سے زیادہ ٹیم اسکور (پانچ وکٹ پر 418) ویسٹ انڈیز کے خلاف 2011 میں اسی مقام پر بنایا گیا تھا جس میں وریندر سہواگ نے ڈبل سنچری (219) اسکور کی تھی اور ہندوستان 153 رنز سے یہ میچ جیت گیا تھا۔

اتوار کو کھیلے گئے میچ میں شبمن گل اور شریاس ایر نے سنچریاں اسکور کیں اور دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 164 گیندوں پر 200 رنز کی شراکت قائم کی۔ کپتان کے ایل راہول اور سوریہ کمار یادیو نے تیز نصف سنچریاں بنائیں۔

آسٹریلیا کے کیمرون گرین سب سے مہنگے بولر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 103 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ شان ایبٹ نے اپنے 10 کے کوٹہ میں 91 رنز دیے جب کہ جوش ہیزل ووڈ سب سے زیادہ کفایتی رہے، انہوں نے 10 اوورز میں 62 رنز دے کر روتوراج گائیکواڑ کی وکٹ حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں