اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی سینٹرل جیل میں جشن آزادی کے رنگ

اشتہار

حیرت انگیز

جشن آزادی ایک ایسا موقع ہے جسے پاکستان میں بسنے والا ہر شخص یکساں جوش و جذبے سے مناتا ہے۔

اپنے وطن کا حصول، اس میں آزادی سے زندگی گزارنے کا عزم اور یکساں حقوق فراہم کیے جانے کا موقع وہ خوشی دیتا ہے کہ عارضی قید و بند اپنی اہمیت کھو دیتی ہے اور ہر شخص آزادی کی خوشی میں سرشار نظر آتا ہے۔

ایسی ہی خوشی کراچی کی سینٹرل جیل میں بھی دکھائی دی جہاں موجود قیدی بھی آج کا دن بہت جوش و خروش سے منا رہے ہیں۔

کراچی کی سب سے بڑی سینٹرل جیل کو آج سبز ہلالی جھنڈیوں اور پرچموں سے سجایا گیا ہے اور اس میں جیل انتظامیہ اور قیدیوں نے مل کر کام کیا ہے۔

جیل کے داخلی دروازے کو بھی سبز پرچم کی صورت پینٹ کیا گیا ہے۔

تمام راہداریوں کو جھنڈیوں سے نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

جیل میں رہنے والے قیدیوں کا کہنا ہے کہ گو کہ وہ قید ہیں تاہم علیحدہ وطن کی آزادی ان کے لیے بھی یکساں خوشی کا باعث ہے اور وہ جیل میں رہتے ہوئے بھی اس دن کو شایان شان طریقے سے منا رہے ہیں۔

جیل میں رہنے والے بچے جو اپنی ماؤں کے ساتھ قید ہیں وہ بھی نہایت خوش دکھائی دے رہے ہیں اور یوم آزادی کی مناسبت سے لباس پہن کر جشن آزادی منا رہے ہیں۔

تمام قیدی سبز ہلالی پرچم لہرا کر، قومی ترانہ اور قومی نغمے پڑھ کر مملکت خداداد کے یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منا رہے ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں