ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

الیکشن میں عوام نے سب سے زیادہ ووٹ کس امیدوار کو دیئے ؟

اشتہار

حیرت انگیز

آزاد اُمیدوار جمال احسن خان پاکستان بھر میں 2 لاکھ 17 ہزار چار420 ووٹ حاصل کرکے سب زیادہ ووٹ لینے والے ایم این اے بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے نواسی سے کھڑے ہونے آزاد اُمیدوار جمال احسن خان پاکستان بھر میں سب زیادہ ووٹ لینے والے ایم این اے بن گئے۔

جمال احسن خان نے دو لاکھ سترہ ہزار چار سو چوبیس ووٹ حاصل کیے، اُن کےعلاوہ قومی اسمبلی کی نشستوں پر جیتنے والے گیارہ اُمیدوار ایسے ہیں، جنھوں نےایک لاکھ سےزائد ووٹ حاصل کیے۔

- Advertisement -

این اے ایک سو ننانوے گھوٹکی سے پیپلزپارٹی کے اُمیدوارعلی گوہرخان مہر ایک لاکھ چون ہزارآٹھ سو بتیس ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہے۔

دوسرے نمبر پراین اے اُنسٹھ چکوال سے ن لیگ کے اُمیدوار سردار غلام عباس رہے، جنھوں نے ایک لاکھ اکتالیس ہزار چھ سو اسی ووٹ لیے/

خیبرپختو نخوا کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے اٹھائیس سے جمیعت علمائے اسلام کے امیدوار نور عالم خان نے ایک لاکھ اڑتیس ہزار تین سو اناسی ووٹ لیے۔

این اے ایک سو پچانوے لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ایک لاکھ تینتیس ہزار آٹھ سو تیس ووٹ لے کر کامیاب رہے۔

چھٹی پوزیشن پر این اے 216 مٹیاری سے جیتنے والے امیدوار مخدوم جمیل الزماں رہے، انھوں نے ایک لاکھ چوبیس ہزار پانچ سو چھتیس ووٹ حاصل کیے۔

اسی طرح این اے اٹھاون چکوال سے مسلم لیگ ن کے میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال نے ایک لاکھ پندرہ ہزار ووٹ لیے جبکہ این اے انیس صوابی سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے۔

چیئر مین پی ٹی آئی بیر سٹر گوہر علی خان نے ایک لاکھ دس ہزار تئیس، ن لیگ کے حمزہ شہباز نے ایک لاکھ پانچ ہزار نو سوساٹھ ووٹ حاصل کیے جبکہ این اے پچیس چارسدہ سےآزاد امیدوار فضل علی نے ایک لاکھ سات سو تیرہ ووٹ لے کر گیارہویں نمبر پر رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں