جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

بھارت: غیر معیاری معائنہ شدہ ادویات کے 36 فیصد ڈرگ مینوفیکچرنگ یونٹس بند

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں غیر معیاری معائنہ شدہ ادویات کے 36 فیصد ڈرگ مینوفیکچرنگ یونٹس بند کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں بنائے جانے والے کھانسی کے شربت عالمی سطح پر 300 سے زائد بچوں کی موت کا باعث بنے، مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت کا تقریباً ہر ادارہ غیر زمہ داری اور کرپشن کا گڑھ بن گیا، غیر معیاری ادویات کی وجہ سے مسلسل شکایات موصول ہونے پر یونٹس کو بند کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بھارتی ریگولیٹر اتھارٹی نے غیر معیاری معائنہ شدہ ادویات کے 36 فیصد مینوفیکچرنگ یونٹس کو بند کر دیا، ریگولیٹر اتھارٹی گزشتہ سال سے اب تک 400 ڈرگ مینوفیکچرنگ یونٹس میں سے 36 فیصد سے زیادہ کو بند کر چکی ہے۔

- Advertisement -

ہریانہ میں مقیم میڈن فارماسیوٹیکلز، نوئیڈا اور پنجاب کی کیو پی فارما کیم کی جانب سے بنائی جانے والی ادویات کو ڈبلیو ایچ او نے آلودہ قرار دیا تھا، گیمبیا، ازبکستان اور کیمرون میں بچوں کی کھانسی کے سیرپ سے موت کا تعلق انڈین فارما فرم میڈن فارماسیوٹیکلز کی بنائے گئی ادویات سے تھا۔

انڈیا کی سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن کے سربراہ راجیو رگھوونشی نے کہا کہ بھارتی فارما انڈسٹری کا غیر معیار ی ادویات بنانے کے باعث معیار بہت گر گیا ہے، مناسب دستاویزات، ادویات کی تصدیق کے عمل اور مکمل طور پر لیس کوالٹی کنٹرول لیبارٹریز کی کمی کے باعث کوالٹی مینجمنٹ سسٹم خراب ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں بنائے جانے والے کھانسی کے شربت عالمی سطح پر 300 سے زائد بچوں کی موت کا باعث بن چکے ہیں، دوائیوں میں دو معروف زہریلے کیمیکلز ڈائیتھیلین گلائکول اور ایتھیلین گلائکول کی زیادہ مقدار پائی گئی جو گردے کی شدید خرابی اور موت کا باعث بنی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت دنیا کے تیسرے سب سے بڑے منشیات بنانے والے ممالک کی فہرست میں بھی موجود ہے، بھارتی فارماسوٹیکل کمپنیاں بھی عالمی سطح پر بدنام ہو چکی ہیں، اس سے قبل بھارتی کھانسی کے شربت پینے سے افریقہ میں کئی بچوں کی اموات ہوئیں کیونکہ شربت میں ایتھائلین گلائکول کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ماضی میں بھارتی آموں میں کیڑے مار ادویات ملنے پر امریکا نے بھارت سے آم کی درآمد کو روک دیا تھا، مودی عالمی سطح پر اپنی مضبوط معیشت کے دعوے کرنے میں مصروف ہے جبکہ ہر دن کوئی نہ کوئی رپورٹ بھارتی کی ڈوبتی ہوئی معیشت کا نیا رخ سامنے لاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں