اتراکھنڈ: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں منہدم سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کا 17 روز بعد بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمالیائی ریاست اتراکھنڈ میں دور دراز پہاڑی مقام پر زیرِ تعمیر منہدم سرنگ میں پھنسے 41 افراد کو نکال لیا گیا ہے، یہ مزدور 12 نومبر سے سرنگ میں پھنسے ہوئے تھے۔
بھارت: سرنگ میں پھنسے مزدوروں کی ویڈیو سامنے آگئی
بھارتی میڈیا کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے کئی روز سے جاری مشکل ترین ریسکیو آپریشن کے بعد تمام مزدوروں کو نکال لیا ہے جس کے بعد مزدوروں کو ایمبولینس کے ذریعے براہ راست چنیالیسور کے مرکز صحت لایا جا رہا ہے جہاں ان کا علاج کیا ہوگا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرنگ سے نکالے گئے تمام افراد محفوظ اور صحت مند ہیں، ریسکیو کیے جانے والے مزدورں کے گلے میں پھولوں کے ہار پہنائے اور وہاں موجود لوگوں نے تالیوں سے ان کا استقبال کیا۔
श्रमिकों व उनके परिजनों के चेहरे की ख़ुशी ही मेरे लिये इगास-बगवाल..
हम सभी के लिए अत्यंत हर्ष का विषय है कि सिलक्यारा (उत्तरकाशी) में निर्माणाधीन टनल में फंसे सभी 41 श्रमिकों को सकुशल बाहर निकाल लिया गया है। सभी श्रमिक भाइयों का अस्थाई मेडिकल कैम्प में प्रारंभिक स्वास्थ्य… pic.twitter.com/iaBZ5RorK3
— Pushkar Singh Dhami (@pushkardhami) November 28, 2023
یاد رہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سرنگ کا ایک حصہ منہدم ہونے سے یہ 41 مزدور وہاں پھنس گئے تھے۔
اتراکھنڈ حکومت کا کہنا ہے کہ مزدوروں کو بچانے کے لیے ریاستی اور مرکزی حکومت کے اداروں کے ساتھ ساتھ فوج، مختلف تنظیموں اور سرنگ کے عالمی شہرت یافتہ ماہرین نے حصہ لیا۔
ریسکیو حکام نے اتراکھنڈ منہدم سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ’خطرناک‘ قدم اٹھا لیا
اتراکھنڈ حکومت نے یہ بھی کہا کہ یہ کامیابی وزیر اعظم مودی کی مضبوط قیادت اور وزیراعلیٰ دھامی کے عزم کی وجہ سے حاصل ہوئی۔
دوسرہ جانب بھارتی وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہمارے مزدور بھائیوں کے بچاؤ آپریشن کی کامیابی سب کو جذباتی کرنے والی ہے۔