پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

بھارت میں کورونا کی چوتھی لہر کب آئے گی؟ ماہرین نے تاریخ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

کانپور : بھارت میں کورونا کی  تیسری لہر کا اثر پوری طرح سے ختم بھی نہیں ہوا ہے اور چوتھی لہر سے متعلق سے خدشات نے جنم لے لیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کانپور کے محققین نے ایک تحقیق کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن کی چوتھی لہر22 جون کے آس پاس آنے کا خدشہ ہے اور اگست کے وسط سے آخر تک اس کا عروج دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

"میڈریو” رسالہ میں حال ہی میں شائع ہوئی تحقیق کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ فی الحال تحقیق کا حتمی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے تاہم کورونا کی چوتھی لہر ماہ جون میں آنے کا خدشہ ہے۔

- Advertisement -

محققین نے تازہ اعداد وشمار کی بنیاد پر یہ اندازہ ظاہر کیا ہے اور اس کے مطابق ممکنہ چوتھی لہر کا اثر تقریباً چار ماہ رہے گا۔

آئی آئی ٹی کانپور کے ریاضی اور اسٹیٹسٹکس محکمہ کے عہدیداران کی قیادت میں کی گئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ چوتھی لہر کی سنگینی کورونا وائرس کے نئی ممکنہ قسم اور ملک بھر میں ٹیکہ کاری کے حالات پر منحصر کرے گا۔

اس تحقیق میں شامل ماہرین کے مطابق اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ہندوستان میں انفیکشن کی چوتھی لہر ابتدائی اعداد و شمار دستیاب ہونے کی تاریخ کے 936 دن بعد آئیں گے جو کہ 30 جنوری 2020 ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ اس لیے چوتھی لہر22 جون2022 سے شروع ہوگی اور23 اگست2022 تک عروج پر پہنچے گی اور پھر24 اکتوبر2022 تک ختم ہوجائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں