بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 87 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں مذہبی تقریب کے دوران پیش آیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 87 افراد ہلاک ہوگئے۔
مذہبی تقریب کے دوران رسم کے اختتام پر رش کی وجہ سے اچانک بھگدڑ مچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ صدر دروپدی مرمو نے بھی ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ہاتھرس ضلع کے مجسٹریٹ آشیش کمار کا کہنا ہے کہ کمیونٹی ہئیلتھ سینٹر سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 50 سے 60 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ایٹا ضلع میں حکام نے مزید 27 افراد کی ہلاک کی تصدیق کی ہے۔
ایس ایس پی ایٹا راجیش کمار کا کہنا ہے کہ بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔