جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

دہلی ایئرپورٹ سے نکلنے والے مسافر وں کو بڑی مصیبت کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: شدید بارشوں کے باعث دہلی ایئرپورٹ مسافروں سے بھری بس پانی میں جاپھنسی، ویڈی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں دو روز سے جاری موسلا دھار بارش نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا ہے، سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوچکی ، اندراگاندھی ائیرپورٹ کا لاؤنج اور رن وے بھی پانی میں ڈوب گیا۔

ائیرپورٹ کی چھتیں بھی ٹپک پڑیں، ہوائی جہاز بحری جہازوں کا منظرپیش کرنے لگے۔

بارشوں کے باعث دہلی ایئرپورٹ سے نکلنے والی مسافر بس پالم فلائی اوور کے قریب پانی میں جا پھنسی، مسافروں نے خود کو پانی میں گھرا تو ان پر خوف طاری ہوگیا، فوری طور پر فائربریگیڈ کو اطلاع دی گئی تاہم فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی مدد سے تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت:دریائے گنگا میں دو کشتیوں میں خوفناک تصادم، متعدد ہلاکتیں

مقامی پولیس کے مطابق پانی میں پھنسی بس سے چالیس کے قریب مسافروں کو بحفاظت نکالا گیا، اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائر بریگیڈ کے اہلکار مسافروں کو نکالتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ ریسکیو ہونے والے مسافر بھی اپنا سامان لے کر انڈر پاس سے گزر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں