اشتہار

اڈانی گروپ خستہ حالی کا شکار، مزید 3700 کروڑ کا نقصان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ہنڈن برگ ریسرچ رپورٹ کے بعد سے ‘ اڈانی گروپ’ کی کمپنیاں خستہ حالی کی شکار ہوگئیں ہیں اور ان کے مارکیٹ شیئرز زوال پزیر ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق صنعت کار گوتم اڈانی کے ’اڈانی گروپ‘ کو ہنڈن برگ ریسرچ رپورٹ سے پہنچے نقصان کا ازالہ ابھی تک نہیں ہو پایا ہے اور ان شیئرز میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو مسلسل خسارے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق اسی ہفتے اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئر ہولڈرز کو 3700 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق اختتام ہونے والے کاروباری ہفتے میں اڈانی گروپ کی کمپنیوں نے سہ ماہی نتائج جاری کیے تھے اچھا منافع دکھانے کے باوجود کمپنیوں کے شیئر اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا شکار رہے۔

یہ بھی پڑھیں: اڈانی گروپ کا ستارہ گردش میں، مزید اربوں روپے کا نقصان ہوگیا

رپورٹ کے مطابق اڈانی گروپ کی سات کمپنیوں کا مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن اس ہفتے 3782 کروڑ روپے گرا، ان میں اڈانی انٹرپرائزیز سے لے کر اڈانی ٹرانسمیشن، اڈانی گرین انرجی، اڈانی ٹوٹل گیس اور اڈانی وِلمر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اڈانی گروپ کے کاروباری طریقوں پر سوالیہ نشان عائد کرتے ہوئے امریکی کمپنی ہنڈن برگ ریسرچ نے رواں سال جنوری میں ایک رپورٹ جاری کی تھی۔

اس میں اڈانی گروپ پر اپنی کمپنیوں کے شیئر پرائس کو غلط طریقے سے بڑھا چڑھا کر ظاہر کرنے اور اکاؤنٹنگ فراڈ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں