جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

مہاراشٹرمیں فوج کے اسلحہ ڈپو میں آتشزدگی، 17 فوجی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹرمیں فوج کے اسلحہ ڈپو میں آگ لگنے سے 2 افسران سمیت 17 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ناگپور کے قریب واقع بھارتی فوج کے اسلحہ ڈپو میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے بعد مزید دھماکے سنے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا جبکہ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق مذکورہ ڈپو ایشیا کا دوسرا بڑا اسلحے کا ڈپو ہے۔ آگ کے پھیلنے کی وجہ سے قریبی آبادی کے سینکڑوں رہائشیوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر جلد جائے وقوع کا دورہ کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں