تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکہ اور بھارت کے درمیان ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کرنے کا معاہدہ

واشنگٹن : امریکا اور بھارت نے دفاعی معاہدے پر دستخط کردئیے، جس کے مطابق دونوں ممالک ضرورت کے وقت ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کرسکیں گے۔

امریکا اور بھارت سی پیک سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، خطے میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ سے امریکا اور بھارت نے ہاتھ ملالئے، بھارت کا جنگی جنون اورہتھیاروں کے انبارخطے کی سلامتی کے لئے خطرہ بنتے جارہےہیں۔

پاکستان کی امداد روکنے والے امریکا نے بھارت سے دفاعی معاہدہ کرلیا ہے، دونوں ملک ایک دوسرے کے بری، بحری اور فضائی اڈے ضرورت پڑنے پر استعمال کرسکیں گے، یہ معاہدہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر فوجی ساز و سامان کی مرمت، فراہمی اور ایندھن بھرنے کا راستہ کھول دے گا۔

معاہدے کے بعد مشترکہ اعلامیے میں دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکراور امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے میڈیا بریفنگ میں معاہدے کو دونوں ملکوں اور خطے کے مفاد میں قراردیا۔


 مزید پڑھیں : امریکہ نےنیو کلیئرسپلائرز گروپ کی ممبرشپ کے لیےبھارت کواہل قرار دےدیا


ایشٹن کارٹر اور منوہر پاركر دونوں نے یہ بھی واضع کیا کہ اس معاہدے سے کسی بھی فریق کو ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر فوجیوں کو تعینات کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حلیف پاکستان سے ڈومورکا مطالبہ کرنے والے امریکا نے بھارت کی نیوکلئیرسپلائرگروپ میں شمولیت کی بھی حمایت کی جبکہ چین اس تجویز کا مخالف ہے۔


 مزید پڑھیں :  ترجیحات تبدیل،امریکا نے پاکستان کی امداد کم کردی


دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھارت کے تین روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے،وہ اپنے دورہ بھارت کے دوران وزیراعظم نریندر مودی اور اپنی ہم منصب سشماسوراج سمیت اہم رہنمائوں سے ملاقات کرینگے۔

Comments

- Advertisement -