ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بھارت نے پروپیگنڈا بےنقاب کرنے والے پلیٹ فارم ’’دی وائر‘‘ کو بلاک کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب کرنے پر بھارت نے میڈیا پلیٹ فارم ’’دی وائر‘‘ کو بلاک کر دیا۔

بھارتی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نےحقائق سے پردہ اٹھانے پر دی وائر کو بلاک کر دیا۔ پابندی کی وجہ پروگرام میں سابق بھارتی فوجی افسر پراوین سواہنے کے انکشافات تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بھارت پاکستان کے ہاتھوں جیٹ طیاروں کے گرانے کی خبر جھٹلا نہیں سکا اور 2019 کو بھارتی فوج نے میزائل سے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو تباہ کر دیا تھا۔

سواہنے کے بقول بھارت میں انتخابات کی وجہ سے ہیلی کاپٹر گرانے کے واقعےکو چھپا دیا تھا اور انتخابات کے بعد بھارتی فضائیہ نے 6ہلاکتوں کو تسلیم کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حالیہ نقصانات کو مخصوص سیاسی مقاصد کے طور پر چھپایا جا رہا ہے حالیہ نقصانات کو مخصوص عزائم کیلئے کسی مناسب وقت سامنے لایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں