تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملاوٹ شدہ کیک کی تیاری کا پردہ فاش، بیکری میں گندگی کی ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: بھارت میں ملاوٹ شدہ کیک کی تیاری کا پردہ فاش ہوگیا بیکری میں گندگی کی ویڈیو منظر عام پر  آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست تلنگانہ کا دارالحکومت اور صوبے کے سب سے بڑا شہر حیدرآباد میں ٹاسک فورس پولیس نے اطلاع ملنے پر بالاجی بیکری پر چھاپہ مارا۔

ٹاسک فورس  پولیس نے بتایا کہ انہیں اطلاع دی گئی تھی کہ یہ بیکری بغیر اجازت کے چلائی جارہی ہے اور یہاں ملاوٹ شدہ کیمیکل سے کیک بنا کر فروخت کیے جارہے ہیں۔

ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ یہاں صاف صفائی کے بھی مناسب انتظامات نہیں کیے گئے تھے، فورس نے چھاپہ مارنے کے بعد معاملے کا مقدمہ بھی درج کر لیا۔

حیدرآباد کے شہریوں نے متعلقہ حکام اور پولیس سے مطالبہ ہے کہ عوام کی جان و مال سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف مہم چلاتے ہوئے ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

Comments

- Advertisement -