ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کا کہنا ہے کہ ہم مزید دو ٹیمیں بنا کر دنیا کا کوئی بھی ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میچز کے لیے شیکھر دھون کی قیادت میں ٹیم کا اعلان کیا تھا اور دونوں سیریز میں کامیابی حاصل کی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر نے بتایا کہ سلیکٹرز دو اور ٹیمیں بھی بنالیں تو دنیا کا کوئی بھی ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں۔
دوسری جانب ہاردک پانڈیا خود سری لنکا کے خلاف خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، پانڈیا تیسرے ون ڈے میچ میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور صرف دو وکٹیں حاصل کیں اور ایک کیچ لیا۔
پانڈیا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے پریشان نہیں ہے اور اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی کوشش کریں گے، کوشش ہوگی کہ آئندہ میچز میں اپنی کارکردگی میں نکھار لاسکوں۔
بھارتی آل راؤنڈر نے کہا کہ میں اپنی ناکامیوں کا جشن منانا پسند کرتا ہوں یہ کھیل کا ایک حصہ ہے اور یہ ناکامی آپ کو بہت سی چیزیں سکھاتی ہے، مجھے ناکامیوں کو یاد رکھنا پسند ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں سو فیصد فٹ ہوں اور جتنا زیادہ کھیلتا ہوں اتنا ہی میں اور بہتر ہوتا جاتا ہوں۔