پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کرونا سے خوفزدہ بھارتی ٹیم نے دورہ سری لنکا ملتوی کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: کرونا وائرس سے خوفزدہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے دورہ سری لنکا ملتوی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کا دورہ ملتوی کردیا، بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں دورہ کرنا مناسب نہیں، کھلاڑیوں کی صحت اولین ترجیح ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اپنے وعدوں پر قائم ہیں اور بہتر موقع دیکھ کر بھارتی ٹیم سری لنکا کا دورہ کرے گی۔

دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے خط لکھ کر دورے سے معذرت کی اور کہا کہ موجودہ صورتحال میں بھارتی ٹیم کا دورہ سری لنکا ممکن نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے رواں ماہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنا تھا۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ پر فیصلہ موخر کردیا

بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ٹیم نے ابھی ٹریننگ کا آغاز بھی نہیں کیا، کرکٹ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے لیے حکومت اور صحت کے حکام کی ہدایات پر عمل کریں گے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے انگلینڈ پہنچی تھی، لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم کسی بھی دورے پر پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی 3ہفتے بائیو سیکیورٹی انوائرمنٹ میں پریکٹس کریں گے، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان 3ٹیسٹ میچ کی سیریز 8جولائی سے شروع ہوگی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 14 رکنی اسکواڈ پر مشتمل ہے جبکہ ٹیم کے ہمراہ اسٹاف کے دیگر 11 افراد بھی مانچسٹر پہنچے ہیں۔ ٹریننگ کیمپ سے پہلے ٹیم کچھ دن قرنطینہ میں گزارے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں